عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر9 افسران واہلکاران کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر9 افسران واہلکاران کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر تھانہ گوالمنڈی کے 4سب انسپکٹر وں،دو اے ایس آئی اور 3پولیس کانسٹیبلوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں ۔عدالت میں منشیات کے مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں عدالت نے گوالمنڈی پولیس کو حکم دیا تھاکہ وہ عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں تاکہ کیسوں کو نمٹایا جاسکے لیکن تھانہ گوالمنڈی کے اہلکار پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے گزشتہ روزمذکورہ پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ اگر پولیس اہلکار پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...