معاف کئے گئے قرضوں کی وصولی کے لئے درخواست پر جواب طلب

معاف کئے گئے قرضوں کی وصولی کے لئے درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دور حکومت میں 280 ارب کے معاف کردہ قرضوں کی وصولی کے لئے درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے 22 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمود نقوی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ لیگی دور حکومت میں 280 ارب روپے کے قرضے غیر قانونی طور پر معاف کئے گئے جبکہ ان قرضے معاف کروانے والوں میں کوئی عام آدمی نہیں بلکہ سینیٹر عبدالقادر بلوچ ،سابق سپیکر فہمیدہ مرزا ،شیریں مزاری سمیت 20 سیاستدان شامل ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ان شخصیات سے معاف کئے گئے قرضے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...