اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف درخواست پرجواب طلب

اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف درخواست پرجواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف دائر درخواست پر فنانس سیکرٹریز سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس عاطر محمود نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے وفاقی وزیرخزانہ کو 100ملین کا ضمنی بجٹ کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے، حالانکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تمام معاملات میں کابینہ کی منظوری لازم ہے، درخواست گزار کے مطابق 100ملین کے ضمنی بجٹ جاری کرنے کے اختیار سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، عدالت حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزید : علاقائی


loading...