سمن آباد،ولیمہ کی رات دلہن کی اپنے سسرال میں پر اسرار موت، گلادبا کر قتل کیا گیا،والد کا الزام
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سمن آباد میں نئی نویلی دلہن کی پر اسرار ہلاکت،پو لیس نے نعش کوپوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کردی ہے ۔ اہل خانہ نے دلہا کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ زیر تکمیل ہونے کے باعث ابھی تک مقدمہ کی نوعیت تیار نہیں کی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں جانب کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق سمن آبا د رسول پا ر ک کی ر ہا ئشی بائیس سالہ حرا جس کی دو روز قبل تنویر سے شادی ہوئی تھی۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز حرا کی لاش پراسرار طور پر کمرے سے برآمد ہوئی جبکہ حرا کے والد نے دولہا تنویر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔تنویر کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی رات وہ اپنی بیوی کے ساتھ سسرال کھانا کھانے گیا ۔ صبح دیکھا تو حرا کے ہاتھ ٹھنڈے ہو رہے تھے جس پر اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔تنویر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیو ی کو قتل نہیں کیا ۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی ار در ج کر لی گئی جبکہ ملزم گرفتا ر ہے ۔ حرا کے جسم پر ظاہری طور پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے حرا کی سسرال میں موت ایک پراسرارواقعہ ہے جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدہی حقائق کاعلم ہوسکے گا۔