لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست خارج

لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کا اختیار نہیں ہے، ایل ڈی اے کی طرف سے وقار اے شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے سٹی سے عوام کو سستی رہائش میسر آئے گا، درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...