نیلم جہلم چارجز کیخلاف درخواست،جواب داخل کروانے کا آخری موقع

نیلم جہلم چارجز کیخلاف درخواست،جواب داخل کروانے کا آخری موقع

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں سے نیلم جہلم چارجز کی وصولی روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی وکلاء کے وفاقی حکومت سے روابط اچھے نہیں،ایک سال گزرنے کے باوجود بھی جواب جمع نہ کروایا جانا افسوسناک ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے فلائنگ پیپر ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر احمد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود وزارت پانی و بجلی اس درخواست میں جواب داخل نہیں کروا رہی۔ حکومت غیرقانونی طور پر کئی برسوں سے نیلم جہلم منصوبے کے نام پر عوام سے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصول کر رہی ہے، مزید سماعت 3ہفتوں پر ملتوی کر دی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...