ناجائز اثاثہ کیس کے ملزم کو فرار کرانے کی تحقیقات کا حکم

ناجائز اثاثہ کیس کے ملزم کو فرار کرانے کی تحقیقات کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثہ کیس کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر اسے عدالت عالیہ کے دفاتر میں پناہ دینے اور ملازمین کی نگرانی میں فرار کرانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ملزم ریاض زاہد کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا جس کے بعد ملزم کو اسسٹنٹ رجسٹرار ویجیلنس شاہد لطیف کے کمرہ میں پناہ دی، یہاں تعینات ملزم کی بہو رابعہ نے ضمانت خارج ہونے اسے کمرے سے نکالا جس کے بعد ملزم کو اس کے بیٹے اور دیگر افراد نے ہائیکورٹ کے اوقاف گیٹ سے فرار کرا دیا، ملزم کو ہائیکورٹ کے دفاتر میں پناہ دینے اور فرار کرنے کی تفصیلی فوٹیج سکیورٹی کیمروں میں محفوظ کر لی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...