کشمیری کرکٹر اور دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی کی وطن واپسی

کشمیری کرکٹر اور دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی کی وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(این این آئی)آزاد کشمیر کے مایاناز کرکٹر اور دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی دبئی میں کھیلے گئے منی ورلڈ کپ میں دبئی زلمی کی شاندر کامیابی کے بعد وطن واپسی ‘ شائقین کرکٹ نے نیئر شہزاد عباسی کو مبارکباد پیش کی. نیئر شہزاد عباسی کا آزادکشمیر آمد پر مظفرآباد کا دورہ. آزدکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری تنویر مغل، عادل قریشی اور دیگر سے ملاقات. تنویر مغل نے دبئی زلمی کی شاندر کامیابی پر نیئر شہزاد عباسی کو مبارکباد پیش کی. ملاقات کے دوران تنویر مغل نے نیئر شہزاد عباسی کی کوچنگ میں دبئی زلمی کی جیت کو سراہتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ پوری کشمیری قوم کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نیئر شہزاد عباسی جو آزادکشمیر کے ان میدانوں سے کرکٹ کھیل کر گئے۔
اور آج انھیں بینل الاقومی سطح پر کھلاڑی کی کوچنگ کا موقع ملا ہے یہ ہم سب کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے. تنویر مغل نے پشاور زلمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ جاوید آفرید ی کا کرکٹ کے فروغ کے لئے جو کردار ہے وہ قابل ستائش ہے اور جاوید آفریدی نے جس طرح پی ایس ایل میں کشمیر زلمی بنانے کا اعلان کیا ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں تنویر مغل نے مزیدکہا کہ پی ایس ایل میں پوری کشمیر قوم پشاور زلمی کی سپورٹر تھی کیونکہ جاوید آفریدی نے ہمشہ کشمیری کھلاڑیوں کی حوصلہ افزئی کی ہے.جاوید آفریدی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی کا کہنا تھاکہ دبئی زلمی اور پشاور زلمی کی کامیابی کا سہرا جاوید آفرید ی کو جاتا ہے جنوں نے کھلاڑیوں کو ایک شاندر پلیٹ فارم مہیا کیا اور وہ ٹیم کے ساتھ کھڑے رہے۔