انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، فیڈرر ، نڈال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کیلی فورنیا ( آئی این پی) انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق تیسرے راونڈ میں راجر فیڈرر اور امریکا کے اسٹیو جانسن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، سوئس ماسٹر نے سات چھ اور سات چھ کے سکور سے میچ اپنے نام کیا ، رافیل نڈال نے ہم وطن فرنینڈو وارڈسکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ، راجر فیڈرر جمعرات کو اسپینش حریف رافیل نڈال کے مدمقابل ہونگے۔