آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج بھارت کیخلاف 800 واں ٹیسٹ مکمل کریگی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج بھارت کیخلاف 800 واں ٹیسٹ مکمل کریگی

رانچی(اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم (آج) جمعرارت کو بھارت کے خلاف کیریئر کا 800 واں ٹیسٹ کھیلے گی، کینگروز ٹیم ٹیسٹ میچز کی آٹھویں سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن جائے گی، اس سے قبل انگلش ٹیم بھی 800 سے زائد ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے، انگلش ٹیم کو 983 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے 1877ء میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور اس نے اب تک 799 میچز کھیل رکھے ہیں، کینگروز ٹیم ٹیسٹ تاریخ کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے اس نے 377 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں، 214 میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 206 میچز ڈرا اور دو میچ ٹائی ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...