قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (آج) جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو کہ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کریں گے۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔جن میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، اسلام آباد، پاکستان ایئرفورس اور فاٹا شامل ہیں جبکہ خواتین کے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔
جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان شامل ہیں۔ پاکستان آرمی کی ٹیم مردوں میں اور سندھ کی ٹیم خواتین میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔