ملک بھر میں ہاکی اکیڈمیز کے قیام کیلئے پی ایچ ایف کو 25لاکھ کی گرانٹ جاری

ملک بھر میں ہاکی اکیڈمیز کے قیام کیلئے پی ایچ ایف کو 25لاکھ کی گرانٹ جاری

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سپورٹس بورڈ نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں ہاکی اکیڈمیز کے قیام کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 25لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان کے تحت ہاکی کھیل کی پرموشن کیلئے اکیڈمیز کے قیام کیلئے رواں مالی سال 2016-17ء کیلئے 25لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔

جن کی آڈٹ رپورٹ ملنے کے بعد اس مد میں مزید فنڈز جاری کئے جائینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...