کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے: رومان رئیس

کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے: رومان رئیس

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹر ر ومان رئیس نے کہا ہے کہ لاہور میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے لگے کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ فٹنس اور فیلڈنگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ قذفی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مخصوص سٹائل کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس سے ہی قومی ٹیم میں جگہ بنائی جا سکتی ہے۔ اسی وجہ سے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہوں۔ میری خواہش تھی کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے کھیلوں کیونکہ اس میں وسیم اکرم جیسے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولراور ڈین جونز کے ساتھ کام کرنے سے مجھے بہت اچھا لگا۔ انہوں نے مجھے بہت سپورٹس کیا۔ پی ایس ایل ٹو میرے لیے بہت اچھا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...