ویسٹ انڈین آل راونڈر کیرن پولارڈ ’’گرفتار‘‘ ہو گئے

ویسٹ انڈین آل راونڈر کیرن پولارڈ ’’گرفتار‘‘ ہو گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑی دنیا بھر کے ممالک میں مختلف لیگز کھیلتے ہیں جس کے باعث انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔ٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت میں ہوشربا اضافے اور اس فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی تقریباً ہر لیگ میں ہی شریک ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی انہیں فراغت کا کوئی لمحہ ملتا ہے تو وہ اس دوران اپنے گھر والوں کے ساتھ پارٹی اور ہلہ گلہ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ایسا ہی ایک موقع ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرین پولارڈ کو بھی ملا تو ان کی بیگم نے پارٹی منانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے اپنے دوستوں رشتہ داروں کو دعوت بھی دیدی۔ اس پارٹی کی خاص بات شرکاء اور میزبانوں کے کپڑے تھے جو ایک جیل کا منظر پیش کر رہے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیرین پولارڈ نے ایک ’’قیدی‘‘ کا روپ دھار رکھا تھا اور ان کی اہلیہ جیل وارڈن کے روپ میں پارٹی سے لطف اندوز ہوتی رہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...