لیسٹر سٹی نے چیمپئنز فٹبال لیگ کے کوارڈ فائنل میں جگہ بنا لی

لیسٹر سٹی نے چیمپئنز فٹبال لیگ کے کوارڈ فائنل میں جگہ بنا لی

لندن (آئی این پی) لیسٹر سٹی نے سویلا کو شکست دیکر چیمپئنز فٹ بال لیگ کے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں لیسٹر سٹی اور سویلا مدمقابل ہوئے ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے ، مورگن نے ستائیسویں منٹ میں گول کرکے لیسٹر سٹی کو برتری دلائی ، دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں البرائٹن نے دوسرا گول داغ دیا۔سویلا کی جانب سے واحد گول سمیر ناصری نے سکور کیا ، میچ کے اختتام پر لیسٹر سٹی نے تین دو کی مجموعی برتری کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...