پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ آج کنٹری کلب میں منعقد ہوگا

پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ آج کنٹری کلب میں منعقد ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 36 واں پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ(آج) جمعرات سے19 مارچ تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب، فیز6 ڈی ایچ اے لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے نامور گالفرز شرکت کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں دو سو پچاس کھلاڑی شرکت کریں گے اور 6 کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پروفیشنل، سینئر پروفیشنل، جونیئر پروفیشنل، امیچیور، سینئر امیچیور اور لیڈیز مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی جس میں کیش پرائزز کے علاوہ ہول ان ون کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے1300CC کار انعام میں رکھی گئی ہے۔ پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ کا شمار گالف کے بڑے ٹورنامنٹس میں ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین بھی بڑی تعداد میں دلچسپی لیتے ہیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے کھیل کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...