ڈین پائیڈ جنوبی افریقن کیمپ میں اضافی سپنر کے طور پرطلب

ڈین پائیڈ جنوبی افریقن کیمپ میں اضافی سپنر کے طور پرطلب
 ڈین پائیڈ جنوبی افریقن کیمپ میں اضافی سپنر کے طور پرطلب

  


کیپ ٹاؤن(اے پی پی) جنوبی افریقہ نے آف سپنر ڈین پائیڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کیلئے اضافی سپنر کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا، توقع ہے کہ پائیڈ کو کیویز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں موقع دیا جائے گا، پائیڈ کو اب ویزے کا انتظار ہے اور توقع ہے کہ وہ رواں ہفتے نیوزی لینڈ میں سکواڈ جوائن کر لیں گے۔ پائیڈ کو سات ماہ دوری کے بعد دوبارہ ٹیسٹ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال اگست 2016ء میں کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 25 مارچ سے شروع ہو گا۔ ڈین پائیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کیویز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں طلب کئے جانے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں، اگر پلیئنگ الیون میں موقع دیا گیا تو کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...