انڈین ویلز ٹینس،مارٹینا ہنگس ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
انڈین ویلز(اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کی مایہ ناز ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ینگ جان انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلزکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکوا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ امریکا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کی مایہ ناز ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ینگ جان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔