پاکستان سنوکر شروع سے ہی توجہ سے محروم ہے، کرامت غوری

پاکستان سنوکر شروع سے ہی توجہ سے محروم ہے، کرامت غوری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ایسوسی ایشن آف سنوکر کلب آنرز نے سنوکر کی بہتری اور پاکستان بلیئرڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی پالیسیوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے سنوکر کلبوں میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ہماری پاکستان کی سنوکر شروع سے ہی پالیسیوں اور توجہ سے محروم ہے۔ پی بی ایس اے کا آئین غلط ہے جو پاکستان کی سپورٹس پالیسی کے مطابق نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن آف سنوکر کلب آنرز کے چیئرمین کرامت غوری نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی بی ایس اے کا الیکشن کروانے کا طریقہ کار غلط ہے اور ان کے فنڈ کا آڈٹ نہیں ہوتا ہے۔ پاکستان کی پی بی ایس اے کی قیادت صرف کراچی شہر سے ہیں اور وہی ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

صوبائی حلقوں کو نہ تو فنڈز دیئے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس ووٹ کا حق ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے اور فرضی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ چار مرتبہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود بھی کھلاڑیوں کے پاس مستقل بنیادوں پر نوکریاں نہیں ہیں ۔ پاسکو سنوکر کا اصل مقصد سنوکر اور کھلاڑیوں کو معاشرے میں ایک اچھا مقام دلوانا ہے اور صوبائی حلقوں اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کو مکمل بنانا ہے۔ سنوکر کلبوں میں سے غیر مناسب سرگرمیوں کو ختم کرنا اور کلب آنرز کو جو مسائل درپیش ہے ان کا حل نکالنا ہے یہ مسائل ہمارے اور پورے پاکستان کی سنوکر کے ہیں اور اس کو بہتر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...