سٹیون سمتھ کو 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 76 رنز درکار

سٹیون سمتھ کو 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 76 رنز درکار
 سٹیون سمتھ کو 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 76 رنز درکار

  


رانچی(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 76 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 20ویں آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سمتھ (آج) جمعرات کو بھارت کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں 5 ہزار ٹیسٹ رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔ سمتھ نے اب تک 52 میچز میں 4924 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 18 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ کینگروز کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13378 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...