کین ولیمسن کو 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 63 رنز کی ضرورت

کین ولیمسن کو 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 63 رنز کی ضرورت
 کین ولیمسن کو 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 63 رنز کی ضرورت

  


ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کین ولیمسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 63 رنز کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے کیوی بلے باز بن جائیں گے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ولیمسن (آج) جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 ہزار رنز مکمل کر لیں گے، اس سے قبل سٹیفن فلیمنگ، برینڈن میک کولم، روز ٹیلر، مارٹن کرو اور جان رائٹ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، کیویز کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 7172 رنز بنا رکھے ہیں۔

ولیمسن نے اب تک 59 میچز میں4937 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 16 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...