نیوزی لینڈ کو دھچکا، فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار

نیوزی لینڈ کو دھچکا، فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ...
نیوزی لینڈ کو دھچکا، فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو روز ٹیلر کے بعد دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے، مایہ ناز فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ بھی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے۔ بولٹ پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ٹانگ کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بولٹ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے باعث وہ پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ سے قبل سو فیصد صحت یاب ہو جائیں گے۔