بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا تجویز

بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا تجویز

احمد آباد(آن لائن) بھارتی میڈیا کے مطاببق گجرات کی حکومت گائے کے تحفظ کے پہلے سے موجود قانون کو مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بھارتیا جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے گائے کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑا اور ان کے تحفظ کا بل لے کر آئے۔ اب ہم اس قانون کو مزید سخت کریں گے تا کہ کوئی بھی گائے کو ذبح کرنے کی ہمت نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے گجرات اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران ہی تحفظ جنگی حیات ایکٹ 2011 میں ترمیم کا بل پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ ایکٹ 2011ء میں پہلی بار گجرات میں نافذ کیا گیا تھا جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس ایکٹ کے تحت گائے ذبح کرنے والے شخص پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 7 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ تاہم اب وجے روپانی کا کہنا ہے کہ وہ اس ایکٹ میں سزا کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل میں گائے ذبح کرنے والے اور اس کا گوشت سپلائی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...