محفوظ فیصلے پر تبصرہ عدالتی احترام میں خلل ہے ،52ممالک نے سی پک میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا:نواز شریف

محفوظ فیصلے پر تبصرہ عدالتی احترام میں خلل ہے ،52ممالک نے سی پک میں شمولیت ...

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں شمولیت کیلئے 52 ممالک نے رابطہ کیا ہے ،ہماری تمام تر توجہ ترقی کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا گوادر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی کیلئے 25 ارب روپے کے ماسٹرپلان کی منظوری دیدی گئی ہے۔ گودار،پسنی سمیت بلوچستان کے علاقوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محفوظ عدالتی فیصلے پرقیاس آرائی،تبصرہ یاپیش بینی عدالتی احترام میں خلل ہے اورمیرا اس پرتبصرہ کرنا نہیں بنتا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے پسنی سے گوادر تک 150کلومیٹربذریعہ سڑک سفرکیا اور سڑک کی تعمیر کے معیار کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں وزیراعظم پسنی پہنچے جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری نے ان کا استقبال کیا۔

نواز شریف

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...