دہشت گرد ملک دشمن ہیں‘ انہیں انجام تک پہنچا کردم لیں گے:زرداری

دہشت گرد ملک دشمن ہیں‘ انہیں انجام تک پہنچا کردم لیں گے:زرداری

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پرامن سندھ میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردوں کو ہرقیمت پر انجام تک پہنچا کردم لیں گے ۔صوبہ سندھ کی مختلف درگاہوں کے گدی نشینوں اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں پرمشتمل ایک وفد اورسندھ کے مختلف بار تنظیموں کے وفد نے بلاول ہاوس میں سابق صدر آصف علی زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران سابق صدر نے کہا کہ کچھ طاقتیں دہشت گردی کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں تاہم ہم انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اپنے ملک کو کمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ہمیں اپنی حکمت عملی بہتر اور موثر کرناہوگی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مدد سے دہشت گردوں کو کچل کر دم لیں گے، دہشت گردہمارے بچوں اور ملک کے دشمن ہیں، اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ امن کے دشمن کہیں بھی چھپ نہیں سکیں گے ۔ وکلا ء رہنماوں نے سابق صدر کواپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پرسابق صدر نے وزیراعلی سندھ کوہدایت کی کہ وکلاء برادری کی فلاح کے لیے جامع پیکیج دیا جائے جس میں لائف انشورنس، بار کی ڈسپینسریز کے لیے ایمبولینس اور میڈیکل اسٹاف کی سہولیت،کوآپریٹو سوسائیٹیز،سندھ بینک کے ذریعے سفری سہولیات کی فراہمی ،بارز میں لائبریریز اور آئی ٹی کی فراہمی وغیرہ شامل ہو،آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے وکلاء کی بیواہوں کی مالی امداد کے ساتھ ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے مالی امداد دینے کا طریقہ کار وضح کیا جائے،انہوں نے وکلاء رہنما وں سے بھی کہا کہ سندھ میں وکالت کی مزیدبہترین تعلیم کے لیے بھی حکمت عملی تشکیل دیں،اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بارکراچی، حیدرآباد، خیرپور، شہید بینظیر آباد بارز کے رہنماوں نے آصف علی زرداری کو اپنے اپنے بارز سے خطاب کی دعوت بھی دی۔

زرداری

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...