امریکی بحریہ کی تاریخ کا سنگین ترین اسکینڈل ،افسروں نے لاکھوں ڈالر کے بدلے خفیہ معلومات بیچ دیں

امریکی بحریہ کی تاریخ کا سنگین ترین اسکینڈل ،افسروں نے لاکھوں ڈالر کے بدلے ...

واشنگٹن(اے این این) امریکی بحریہ کے افسروں نے لاکھوں ڈالر کے بدلے خفیہ معلومات بیچ دیں،میگاکرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک ایڈمرل سمیت 8افسرواں کو گرفتارکرلیا گیا 30ایڈمرلز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ایک ریئر ایڈمرل سمیت امریکی بحریہ کے 8 مزید افسروں پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔امریکی بحریہ کی تاریخ میں کرپشن کا سنگین ترین اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں تحائف کی صورت رشوت د ینے والے فوجی کنٹریکٹر لیونارڈگلین فرانسس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ایف بی آئی نے رشوت لینے کے الزام میں بحریہ کے ایڈمرل سمیت8افسروں کوگرفتارکرلیا، افسروں نے رشوت کے بدلے ایک فرم کوخفیہ معلومات فراہم کرکے فوج کولاکھوں ڈالرکانقصان پہنچایا۔بحریہ کے افسروں نے 2006سے 2014کے درمیان تحائف کی صورت رشوت وصول کی ،رشوت د ینے والے سنگاپورکے فوجی کنٹریکٹر نے اعتراف جرم کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے6ریاستوں میں کارروائی کر کے بیشتر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔فیٹ لیونارڈ کے نام سے شہرت پانے والے اس اسکینڈل میں امریکی بحریہ کے 200 سے زائد اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جنہوں نے جاپان میں ساتویں امریکی بحری بیڑے پر تعیناتی کے دوران سنگاپور کے ایک دفاعی ٹھیکیدار فرانسس لیونارڈ سے قیمتی گھڑیوں، سگار، شراب، فائیو سٹار ہوٹلوں میں مفت کمروں اور عیاشی کی صورت میں رشوت وصول کی تھی۔ اس کے عوض ٹھیکیدار نے امریکی بحریہ سے ساز و سامان اور خدمات فراہمی کی مدات میں 35 ملین ڈالر (3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) اضافی وصول کیے تھے۔امریکی محکمہ انصاف مذکورہ سکینڈل کی تفتیش پچھلے چار سال سے کررہا ہے جس نے امریکی بحریہ کے مزید 8 اعلی افسروں پر رشوت ستانی، غلط بیانی اور دھوکہ دہی کی فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عہدیداروں میں امریکی بحریہ کا ایک سینیئر انٹیلی جنس افسر، تین ریٹائرڈ اور ایک حاضر سروس کیپٹن، ایک حاضر سروس کمانڈر ایک ریٹائرڈ چیف وارنٹ افسر شامل ہیں۔ اس طرح فیٹ لیونارڈ سکینڈل میں مجرم قرار پانے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیوی سفسروں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...