بلوچستان:مردم شماری میں حصہ لینے والے 3اساتذہ اغواء

بلوچستان:مردم شماری میں حصہ لینے والے 3اساتذہ اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن) صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران سے مردم شماری میں حصہ لینے والے تین سرکاری ملازمین کو علاقہ گیشگور سے اغواء کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا ہونیوالے تینوں اساتذہ ہیں جو مردم شماری سے متعلق تربیت حاصل کرنے کے بعد گھروں کو جا رہے تھے۔ سرکاری حکام کے مطابق آواران صوبہ کے ان 15 اضلاع میں شامل ہے جہاں پہلے مرحلے میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلوچ عسکریت پسند تنظیم کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مردم شماری عمل کو سبوتاژ کرنیکی بھی دھمکی دے رکھی ہے ، جبکہ کمشنر شماریات کا ایک روز قبل کہنا تھا مردم شماری سے متعلق سکیورٹی کا کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں، عملے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔