راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی10ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی10ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سیکورٹی آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے06کلو750گرام چرس،510گرام ہیروئن ،05لیٹر کھلی شراب،02 عدد پستول30بور معہ04روند،01عددٹمپرڈ گاڑی ڈبل کیبن نمبری RX-053برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے نثار سے06کلو 290گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے ساجد سے460گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے شہزاد سے510گرام ہیروئن، تھانہ سٹی پولیس نے عمیر سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے آفتاب سے01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مہر علی سے01عدد پستول30بور ، تھانہ سٹی پولیس نے اسد شیخ ،ریاض،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے خالد کیخلاف سکیورٹی آرڈیننس کے تحت جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے محمد عارف سے ٹمپرڈ گاڑی ڈبل کیبن نمبریRX-053برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔