پاناما کیس، نواز شریف کو کلین چٹ بھی نہیں ملے گی،اعتزاز احسن

پاناما کیس، نواز شریف کو کلین چٹ بھی نہیں ملے گی،اعتزاز احسن

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بزنس کو وائٹ قرار دینے سے انارگی پھیلے گی، پانامہ کیس میں وزیراعظم کو اتنی آسانی سے سزا نہیں مل سکتی، لیکن کلین چٹ بھی نہیں ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہئے تھا مگر ان کو عدالت میں طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کا تمام ریکارڈ طلب کیا گیا، دستاویزات طلب نہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس بھی آپشن محدود ہے تبھی وزیراعظم نے اپنی صفائی میں ایک دستاویز بھی پیش نہیں کی، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ پھر بیٹھے اور وزیراعظم سے ریکارڈ طلب کرے، انہوں نے مزید کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ ماضی کی روایت سے ہٹ کر فیصلہ ہوگا، کیونکہ اس سطح پر پہنچ کر کمیشن بنانا معاملے کو طول دینے کے مترادف ہو گا۔

اعتزاز احسن

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...