پاک فضائیہ کی کارکردگی قوم کیلئے باعث فخر ،خطے میں طاقت کا توازن برقرار ہے :ایئر چیف

پاک فضائیہ کی کارکردگی قوم کیلئے باعث فخر ،خطے میں طاقت کا توازن برقرار ہے ...

اسلام آباد(این این آئی)ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کیلئے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں سی130 طیارے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہاکہ سی 130 طیاروں کی اوور ہالنگ سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی،طیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کیلئے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ پاک فضائیہ اپنے دوست ممالک کو بھی تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے ،پاک فضائیہ کے اہلکار پر اعتماد اور بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں ،پاک فضائیہ کے تعلیمی ادارے بہترین پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...