پاکستان صبر کا امتحان نہ لے‘ چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: راجناتھ سنگھ

پاکستان صبر کا امتحان نہ لے‘ چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: راجناتھ ...

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے۔ پاکستانی فوج کی بلاجواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے صورتحال بدستور خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ہمسایہ ملکو ں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سلامتی پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ۔تمام چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

راجناتھ سنگھ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...