کراچی: سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

کراچی: سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ 2 ملزم مارے گئے۔ کاروائی منشیات کے اڈے پر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران دو مبینہ ملزم مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر را انوار کے مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت منٹھار اور یونس کے نام سے کی گئی ہے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک چھینی گئی موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک ملزمان منشیات فروسی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔