وزیر اعظم کی پسنی سے بذریعہ سڑک گوادر آمد، سفر محفوظ قرار

وزیر اعظم کی پسنی سے بذریعہ سڑک گوادر آمد، سفر محفوظ قرار

گوادر(اے این این ) وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پسنی سے بذریعہ سڑک گوادر پہنچ کر پاک چین اقتصادی راہداری کے سفر کو محفوظ قرار دیا ۔بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف کراچی سے گوادر پہنچے جہاں انھوں نے ایک سو چھتیس کلومیٹر طویل پسنی گوادر شاہراہ کا معائنہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ،انکے ہمراہ وزیراعلی اور گورنر بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام بھی تھے۔نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے پسنی پہنچے جہاں سے انھوں نے روڈ کے ذریعے گوادر جانے کا فیصلہ کیا، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انہیں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم آمد

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...