کراچی ، ممنون حسین نے قومی مردم شماری کا افتتاح کردیا

کراچی ، ممنون حسین نے قومی مردم شماری کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کراچی کی دیوار پر خانہ شماری نمبر (1) لکھ کر چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ خانہ شماری کے افتتاح سے قبل کمشنر مردم شماری اور وفاقی سیکرٹری شماریات نے صدر ممنون حسین کو مردم شماری کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے مردم شماری کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی کے لیے درست عداد شمار کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے جس سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔ صدر ممنون حسین نے مردم شماری کے حوالے کئے جانے والے اقدامات اور متعلقہ عملہ کی تربیت کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے ملک میں جاری اس اہم مردم شماری میں مختلف حکومتی محکموں سے تعلق رکھنے والا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...