ڈاکٹر عاصم حسین آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے

ڈاکٹر عاصم حسین آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم حسین آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق طویل عرصہ نظربندی اور شدید ذہنی دباؤ کے باعث ڈاکٹر عاصم حسین کی آنکھیں متاثر ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم کٹر عاصم حسین آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس پرڈاکٹروں کی جانب سے فوری طور پر ڈاکٹر عاصم حسین کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا-ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی دائیں آنکھ میں دھندلاپن بڑھ رہا ہے جبکہ بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے۔- ڈاکٹروں کے مطابق طویل عرصہ نظربندی اور شدید ذہنی دباؤ کے باعث ڈاکٹر عاصم حسین کی آنکھیں متاثر ہورہی ہیں ۔ادھرداکٹر عاصم کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی آنکھیں متاثر ہونے سے انہیں روزمرہ معاملات میں دقت کا سامنا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...