سانحہ سہون،جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقم نہیں مل سکی

سانحہ سہون،جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقم نہیں مل سکی

سہون(خصوصی نامہ نگار) لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو سندھ حکومت کی اعلان کردہ امدادی رقم تا حال نہیں مل سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ سہون کے بعد سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 25 لاکھ، شدید زخمیوں کے لئے 10 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن احکامات پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا جاسکا۔دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار کے لئے اعلان کردہ ایک کروڑ کی رقم بھی ورثا کو جاری نہیں کی گئی اور اور لواحقین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی خصوصی ٹیموں کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...