حسین حقانی کو ملک سے باہر کیوں جانے دیا گیا ،گیلانی

حسین حقانی کو ملک سے باہر کیوں جانے دیا گیا ،گیلانی

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک سے باہر کیوں جانے دیا گیا جبکہ میموگیٹ اسکینڈل سے تعلق کے باعث ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا نام لیے بغیر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حسین حقانی کی امریکا واپسی کا سوال اْن سے پوچھا جانا چاہیے جنھوں نے انھیں ملک سے جانے کی اجازت دی۔یوسف رضا گیلانی نے سوال کیاکہ میری حکومت نے حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تاکہ انھیں ملک سے باہر جانے سے روکا جائے ٗپھر کس نے انھیں ملک سے جانے کی اجازت دی؟ ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...