پشاور،صوابی ،رستم اور ڈیرہ میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ آغاز

پشاور،صوابی ،رستم اور ڈیرہ میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ آغاز

پشاور،صوابی ،رستم ،ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندگان پاکستان )ضلع صوابی میں انیس سال بعد خانہ و مر دم شماری کا باقاعدہ آغاز بدھ کے روز سے کر دیا گیا۔ اوراس کا باقاعدہ افتتاح ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان نے اپنے دفتر میں دیوار پر اندراج کر کے کیا ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف ، اے ڈی سی ، اے سی صوابی عمران حسین رانجھا اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ضلع بھر میں پولیس اور آرمی کے جوان اس مہم میں سیکیورٹی کے خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار خانہ اور مردم شماری کا باقاعدہ طور پر اندراج کر رہے ہیں عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں #ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج ،پولیس اور انتظامیہ کی نگرانی میں مردم شماری کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں 1073بلاک بنائے گئے ہیں ،مردم شماری کا عملہ گھر گھر جا کر اس کام کو سر انجام دیگا ،مردم شماری کے اہم کام کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے اس سلسلے میں پاک فوج اور پولیس کے جوان بھی ٹیموں کے ہمراہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سدھوم رستم میں بھی چھٹی مردم شماری کا آغاز ہو گیا ۔جس میں مردان پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکلمل کر دیئے ضلع بھی میں پاک آرمی کے ہمراہ مردان پولیس کے 1600 افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کرکے متعلقہ مقامات پر پہنچ گئے ہے اسی طرح اضافی نفری فرنٹئیر کانسٹبلری اور دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی پہنچ کر تعینات کر دی گئی ہیں ۔ مردم شماری میں کی ہر ٹیمکے ہمراہ دو پاک آرمی اور دو پولیس کے جوان سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ضلع مردان کے حساس علاقوں میں پولیس کے تین جوان مردم شماری ٹیم کی حفاظت پر مامور رہینگے ۔ کسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کے لئے پولیس کے کوئیک رسپانس فورس ، اے ٹی ایس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ ہیں ضلع بھی کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندیاں بھی کی گئی ہیں جبکہ تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی ان کی سیکورٹی نگرانی کرینگے ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...