کوہاٹ پولیس نے چھت سے گرا کر نوجوان کا پاؤں توڑ دیا ،ورثاء کا احتجاج

کوہاٹ پولیس نے چھت سے گرا کر نوجوان کا پاؤں توڑ دیا ،ورثاء کا احتجاج

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی زیرحراست ملزم کے ورثاء نے تھانہ سٹی کے سامنے احتجاج کیا جبکہ پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم فرار ہونے کوشش کے دوران گر کر زخمی ہوگیا ہے پولیس کے خلاف احتجاج کے دوران ملزم وسیم رضا کے والد محمد بلال نے میڈیا کو بتایا کی اس کا بیٹا 9 مارچ کو چکرکوٹ سے کوہاٹ شہر آرہا تھا سٹی چیک پوسٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا‘ بعد میں ہم تھانہ سٹی آئے تو پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے اور کل عدالت میں پیش کرینگے لیکن اگلے روز پولیس مکر گئی اور کہا کہ ہم نے گرفتار نہیں کیا ہے جس پر میں نے بیٹے کی بازیابی کے لئے سیشن جج کی عدالت میں درخوست جمع کرائی اور آج عدالت نے بیلف کو بازیابی کے تھانہ سٹی بھیجا تو پولیس نے ملزم کو چھپانے کی کوشش کی لیکن میرے بیٹے نے آواز دی کہ میں یہاں موجود ہوں تو پولیس نے دھکا دے کر اسے چھت سے گرا دیا جس سے میرے بیٹے کا پاؤں ٹوٹ گیا‘ دوسری جانب ایس پی آپریشن طارق محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کوہاٹ پولیس کو شہر میں چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں نامزد ہے تفتیش کے دوران ملزم نے تین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور آج ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں چھت سے گر کر زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ تفتیش کررہے ہیں اگر ایس ایچ او یا دوسرے پولیس اہلکار اس میں قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ھوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...