مردم شماری ملک کی ترقی میں فیصلہ کن ثابت ہوگی،نثاراحمد کھوڑو

مردم شماری ملک کی ترقی میں فیصلہ کن ثابت ہوگی،نثاراحمد کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدراور وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہور ہا ہے جوکہ ملک کی آئندہ منصوبہ بندی اور ترقی میں فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سند ھ اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں صومالیہ کی سفیر محترمہ خدیجہ محمد المخرومی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم سندھ میں گندم کے آبادگاروں سے سبسڈی ریٹ پر خرید کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ مزید دلچسپی سے اپنی معاشی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،صومالیہ کی سفیرمحترمہ خدیجہ محمد المخزومی نے گزارش کی کہ صومالیہ طالبعلموں کی پاکستان کے یونیورسٹیوں میں تعلیمی اسکالرشپس کے معاملہ پر ہونے والے درپیش مسائل کو بھی حل کرنے میں مد دکی جائے۔جس پر نثار کھوڑو نے انھیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں انکے وفد سے سندھ کے تعلیمی افسران سے ملاقات کرائی جائیگی۔اس موقع پر نثارکھوڑو نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فتح محمدبرفت کو فوری طور پر فون پر رابطہ کرکے ہدایت کی کہ صومالیہ کے وفد سے ملاقات کرکے طالبعلموں کے داخلوں کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جائے۔جس پر صومالیہ کے سفیرمحترمہ خدیجہ محمد المخزومی نے نثار احمد کھوڑو کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...