ڈی پی او کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کاروائیاں

ڈی پی او کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کاروائیاں

جہلم(بیورو رپورٹ)آپریشن ردالفساد ملک کی سلامتی ،دیر پا امن اوراستحکام کے لیے وقت کی اہم ضروت ہے ،عبد الغفار قیصرانی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرجہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔347لیٹر شراب،1500گرام چرس ،250عددکپی برآمد، 25افراد گرفتار، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکے علی اکبر ایس آئی نے فرحان ولد جان مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی جہلم سے05لیٹر شراب،مناظر حسین اے ایس آئی نے شکرا غوث ولد غلام غوث سکنہ گھر مالہ جہلم سے 250کپی شراب،طارق محمو د ایس آئی نے اینتھونی جان ولد جان مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی جہلم سے 10لیٹر شراب،محمد اشفاق ایس آئی نے اظہر اقبال ولد سرور سکنہ محلہ بابا جادہ جہلم سے 100لیٹر شراب تھانہ دینہ کے شکیل آفتاب اے ایس آئی نے طاہر محمود ولد نیاز علی سکنہ ڈہوک فضل شاہ داخلی گکھڑ کلاں سے 04لیٹر شراب،غلام مجتبیٰ اے ایس آئی نے امتیاز عرف تاجدار ولد رزاق سکنہ نئی آبادی دینہ سے پسٹل22بور معہ 2رونداور120گرام چرس،ابرار حسین اے ایس آئی نے نیاز ولد حاجی باز سکنہ محلہ چشتیاں اقبال ٹاؤن دینہ سے 05لیٹر شراب تھانہ سوہاوہ کے آفتاب افضل ایس آئی نے عبد الحمید ولد حنیف سکنہ محلہ پیرا عنایت سوہاوہ سے 10لیٹر شراب تھانہ منگلا کینٹ کے افتخار افضل اے ایس آئی نے مستنصر ولد دین سکنہ نکودر سے 10لیٹر شراب تھانہ سول لائن کے سجاد حسین اے ایس آئی نے مرزا جنید رفیع ولد محمد نعیم رفیع سکنہ عزیز بھٹی روڈ جہلم کینٹ سے15لیٹر شراب،ضمیر حسین اے ایس آئی نے شہباز ولد اکرم سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے1070گرام چرس،سجاد حسین اے ایس آئی نے شکیل ولد رفیق سکنہ اسلام پورہ جہلم سے60لیٹر شراب،اعجاز نسیم اے ایس آئی نے اعظم ولد ابراہیم سکنہ اسلام پورہ جہلم سے 40لیٹر شراب ،شاہد مصطفی اے ایس آئی نے متین ولد اسلم سکنہ اسلام پورہ جہلم سے 35لیٹر شراب تھانہ سٹی کے سرفراز احمد ایس آئی نے مشروف خان ولد صفدر خان سکنہ بوہڑ والی گلی مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 200گرام چرس،زاہد محمود اے ایس آئی نے ارشاد ولد حفیظ سکنہ سلیمان پارس جہلم سے11گرام چرس،محمد شعیب اصغر اے ایس آئی نے حسنات ولد ندیم سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم سے 05لیٹر شراب تھانہ چوٹالہ کے طارق محمود ایس آئی نے عامر ولدسلطان محبوب سکنہ شاہ پور خورد سے پسٹل 30بور معہ2روند،محمد اشراف گوندل ایس آئی نے مبین ولد سلیمان سکنہ ڈہوک جمعہ جمر غال سے 10لیٹر شراب تھا نہ جلالپورشریف کے محمد افضال ایس آئی نے ظفر اقبال ولد فضل دین سکنہ پننوال سے 03لیٹر شراب، منظور حسین اے ایس آئی نے الفت حیات ولد افضل سکنہ پننوال سے4لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...