ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کرداراداکرتا رہونگا،مرتضی جاوید عباسی

ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کرداراداکرتا رہونگا،مرتضی جاوید عباسی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے قومی اسمبلی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 76ممبران ملا زمین کو بدھ کے روز جناح گارڈن میں 7مرلہ قبضہ کی دستاویزات تقسیم کی ۔دستاویزات کی تقسیم سے ملازمین میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی اور اسلام آباد میں پلاٹ کے حصول کا ایک دیر ینہ خواب پورا ہوگیا جس کا انہیں برسوں سے انتظار تھا ۔یا د رہے کہ قومی اسمبلی ایمپلائز کوآپریٹو نگ ہاؤسنگ سوسائٹی کا معاملہ گزشتہ 2دہائیوں سے کھٹائی میں پڑا ہوا تھا جسے دوبار ہ فعال بنانے میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوششیں شامل ہے ۔اس موقع پر ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سیکرٹریٹ کے امور کو چلانے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی فلاح بہبود ان کی اولین تر جیہات میں شامل ہے اور یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی ملازمین کے فلاح بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کر تے رہے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین جو قومی اسمبلی ایمپلائز کوآپریٹو نگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران ہیں اور فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو نگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں پلاٹ کے حصول کے لیے رقم جمع کروا چکے ہیں اور انہیں اب تک پلاٹ کا قبضہ نہیں ملا انہیں بھی جلد قبضہ دلا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پلاٹ کے حصول کے لیے جمع کرائی جانے والی ملازمین کی محنت کی کمائی کو کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی اور اس کو اس کا حساب دینا ہوگا ۔ملازمین نے پلاٹوں کا قبضہ دلوانے کے سلسلے میں ڈپٹی سپیکر کی کاوشوں کو سر اہتے ہوئے ان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...