شکر ہے وزیراعظم نواز شریف کو سندھ یاد آگیا‘ شہلا رضا

شکر ہے وزیراعظم نواز شریف کو سندھ یاد آگیا‘ شہلا رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم نواز شریف کو سندھ تو یاد آگیا مگر سندھ کے ساتھ کی جانے والی زیادتیاں بھی نہیں بھولنی نہیں چاہئی ،وفاق کی جانب سے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کی خوش خبری بھی سنا دینی چاہئے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈپٹی اسپیکر سندھ اور سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویژن شہلا رضا نے پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں منعقدہ ضلع سیکریٹری اطلاعات کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی کے چھ اضلاع کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجید، وقاص شوکت، اسماعیل میمن، آصف خان اور میر عباس تالپور بھی شریک تھے۔ میٹنگ کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اور اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کے لئے دعا کی گئی جبکہ سابقہ تنظیم کے عہدیداران سابق سیکریٹری اطلاعات کراچی لطیف مغل کے لئے دعائے صحت جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مرحوم منظور عباس کے لئے فاتحہ بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آج جس طرح میاں نواز شریف وزیراعظم ہونے کا حق سندھ میں ادا کررہے ہیں اسی طرح سندھ کے حقوق بھی دینے میں دیر نہ کریں اور سندھ کے ساتھ انصاف کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...