سپریم کورٹ، جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ، جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے وائس چانسلر پیپلز یونیورسٹی نواب شاہ کی کنٹریکٹ پر تعیناتی اور کرپشن کیسزکی سماعت پرجامعات میں کنٹریکٹ پر بھرتی غیر تدریسی عملے کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وائس چانسلر پیپلز یونیورسٹی نواب شاہ کی کنٹریکٹ پر تعیناتی اور کرپشن کیسزکی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت میں ڈی جی نیب سندھ نے پیش ہوکر بتایا کہ وائس چانسلر کے خلاف نیب سکھر ریجن میں معاملات ہیں۔وائس چانسلر کے اعظم یوسفانی خلاف کرپشن اورخلاف ضابطہ مراعات لینے کے الزامات ہیں جنکی تحقیقات جاری ہیں۔بعدازاں عدالت نیپرجامعات میں کنٹریکٹ پر بھرتی غیر تدریسی عملے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...