نیشنل فوڈز کا مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ

نیشنل فوڈز کا مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سرکردہ فوڈ برانڈ نیشنل فوڈز نے مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مائیکرو سافٹ O365 سالوشن سے ملک بھر میں نیشنل فوڈز کے600سے زائد ملازمین مستفید ہوسکیں گے ۔نیشنل فوڈز کی جانب سے مائیکرو سافٹٖ پلیٹ فارم پر منتقلی کا مقصد کمپنی کی ساکھ کو مستحکم کرنا اور مستقبل میں کاروبار کی توسیع کے حوالے سے منصوبہ بندی ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں نیشنل فوڈ ز لمیٹڈ کے سی ای او ابرار حسن کا کہنا تھا کہ معیار اور ترقی کے اعتبار سے نیشنل فوڈز کا شمار ملک کی چیدہ چیدہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے طور پر کیا جاتا ہے ،ہم نے ٹیکنالوجی کے دنیا سے ہم آہنگ رہنے کیلئے مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ کیا اور ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں کمپنی کے معیار اور کاروبار میں اضافہ ہوگا،نیشنل فوڈز کے جنرل منیجر آئی ٹی سید ذیشان علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملٹی پل فوڈ کٹیگری کے بڑے تیار کنندہ اور برآمد کنندہ کی حیثیت سے نیشنل فوڈز کاروباری استحکام،بچت اور قابل اعتماد شیئرنگ ڈیٹا اور محفوظ اسٹوریج کیپیسٹی کا خواہاں ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...