شیر شاہ،پولیس کا سرچ آپریشن، فٹ بال گرانڈ سے اسلحہ برآمد

شیر شاہ،پولیس کا سرچ آپریشن، فٹ بال گرانڈ سے اسلحہ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سرچ آپریشن کے دوران کواٹر سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا جبکہ 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں پولیس اور حساس ادارے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلے خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران فٹ بال گرانڈ میں قائم کواٹر سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گینگ وار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے ریزیڈینشنل ایکٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...