ایشیا کسی اور کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرے، رضاربانی

ایشیا کسی اور کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرے، رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ایشیا کو اپنی مشکلات میں کمی کے لئے کسی اور کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا ، باہر کی قوت ایشیا کو اپنی مفاد کے تحت دیکھے گی۔ اس لئے ایشیا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خود کو ششیں کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی مجلس قائمہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق دوسرے روز اجلاس میں ایشیائی خطے سے متعلق اہم امور اور مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان میں ہونے والا یہ اہم اجلاس جس کی میزبانی سینٹ آف پاکستان کررہا ہے میں 23ایشیائی ملکوں کے 70سے زائد مندوبین اورارکان پارلیمنٹ شریک ہیں جس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کر رہے ھیں انھوں اس موقع پر ایشیائی ممالک کی سیاسی قیادت کے اوپر زور دیا کہ ایشیا کے عوام کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے خود کو ششیں کرنا ہوں گی۔ اجلاس میں مندوبین نے مختلف امور کے حوالے سے قراردادوں کے مسودوں پر غور کیا جن کا تعلق بہتر طرز حکمرانی ، بہتر پارلیمانی نظا م کار ، قانون کے حکمرانی اور خطے کو درپیش مسائل کے علاوہ دیگر دوسرے امور سے تھا۔سینٹ کی جانب سے پیش کردہ 3 قرارداد وں میں بھی رکن ممالک نے گہری دلچسپی لی اور ان پرسیرحاصل ہوئی۔