لاہور:طیاروں کی کمی‘خرابی:9پروازیں منسوخ‘8تاخیر کا شکار

لاہور:طیاروں کی کمی‘خرابی:9پروازیں منسوخ‘8تاخیر کا شکار

لاہور( سپیشل رپورٹر ): طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور پر 17 پروازیں متاثر، 9 پروازیں منسوخ جبکہ 8 تاخیر کا شکار، جس میں سب سے زیادہ پی آئی اے اور ائیربلیو کا فلائیٹ آپریشن متاثر ہے۔فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پی آئی اے کی نیویارک سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 722 سمیت لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 787، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 315، لاہور سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 595، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 898، ائیربلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 477 لاہور سے دمام جانے والی پرواز 478 اور دمام سے لاہور آنے والی پرواز 479 کوبھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 651 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیر پر لاہور پہنچی پی آئی اے کی جدہ سے لاہورآنے والی پرواز پی کے 760 ایک گھنٹہ تاخیر سے دن 11:30 پہ لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی لاہور سے دہلی جانے والی پرواز پی کے 270 ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ رہی۔ پی آئی اے کی دہلی سے واپس لاہور آنے والی پرواز پی کے 271 دو گھنٹے لیٹ ر ہی پی آ ئی اے کی بارسلونا سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 پچاس منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔ ائیربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 تیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 401 تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

طیارے /کمی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...