باجوڑپی ٹی آئی کا ایم این اے جاویدلطیف کیخلاف مظاہرہ
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑپریس کلب خارچوک تک ریلی نکالنے کے بعدجاویدلطیف کا پتلا نذرآتش ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف باجوڑکے سنئیررہنماوں نوابزادہ جلال الدین خان ،اورڈاکٹرخلیل رحمان ممبرسنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی فاٹاکے قیادت میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاویدلطیف کیخلاف احتجاجی ریلی اورمظاہرکیا گیا جسمیں پارٹی کے عہدیداروں سمیت سینکڑوں افرادنے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخلیل رحمٰن نے کہا کہ ایم این اے جاویدلطیف نے پارلیمنٹ میں مرادسعیدکیخلاف غیرپارلیمانی رویہ اختیارکرکے پارلیمنٹ کے توہین کی ہے انکے نازیبا الفاظ کیوجہ سے پی ٹی آئی کے قیادت اورپارٹی ورکرزشدیداشتعال میں ہے وہ فوری طورپرمرادسعیدسے معافی مانگ کرپختون روایات کے پاسداری کرکے ننواتے کریں احتجاجی ریلی سے نوابزادہ جلال الدین خان نے کہا کہ ہمارے دلوں میں تمام ماوں اوربہنوں کیلئے عزت اورمقام ہے لیکن ایم این اے جاویدلطیف کے غیرشائستہ اورنازیبا الفاظ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اگردوہفتوں کے اندراندرجاویدلطیف نے معافی نہیں مانگ لی توانکے سرکے قیمت لگاونگا