ڈیرہ میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

ڈیرہ میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی پولیس نے لنگرا پل کے قریب کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں لنگراپل کے مقام پر سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کاشف احمد سکنہ پروآ سے ایک پستول تیس بور اور پانچ کارتوس ،اسلم سکنہ پروآ سے ایک کلاشنکوف اور چھ کارتوس جبکہ اقبال سکنہ پروآ سے ایک ریپیٹر اور اٹھارہ کارتوس برآمد کر لئے پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف 15AAکے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ،زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...